ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم کی ریسیکیو و ریلیف آپریشن کی خود نگرانی

 ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم کی ریسیکیو و ریلیف آپریشن کی خود نگرانی



وزیرِ اعظم کا متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم 


وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔ 


وزیراعظم کی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت


وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات، فوری طبی امداد اور تمام متعلقہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت 


وزیرِ اعظم کی متاثرہ و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو موسم کی پیشگی اطلاعات پہنچانے اور ممکنہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے این ڈی ایم اے کو تیار رہنے کی ہدایت. 


وزیراعظم کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں سے رابطے مزید مربوط اور انکی ہر قسم کی معاونت کی ہدایت.


وزیراعظم کی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند راستوں کو فوری بحال کرنے کے لئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت 


وزیراعظم کی بند شاہراہوں پر پھنسے مسافروں کو جلد از جلد مدد پہنچانے کی ہدایت

Previous Post Next Post